ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنے برانڈ ایم ٹی جے پرفیوم کولیکشن کا افتتاح کردیا

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (آئی این پی)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنے برانڈ “ایم ٹی جے “کی پرفیوم کلیکشن کا افتتاح کردیا، ایم ٹی جے پرفیوم کلکشن کی افتتاحی تقریب لکی ون مال میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی مولانا طارق جمیل تھے جنھوں نے ربن کاٹ کر ” ایم ٹی جے فیسٹیو فریگرنس کلیکشن ” کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، افتتاح کے بعد

مولانا طارق جمیل نے تقریب کے شرکاء سے ملاقاتیں بھی کیں اور خطاب کیا جس کے بعد دعا کرائی۔ مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر کہا کہ دنیا تین دن ہے ایک گزر گیا واپس نہیں آئے گا ، اللہ نے تمھیں دین دیا ، کچھ کام کرنے کے ہیں کچھ کام چھوڑنے کے ہیں ،کام کرنے کا طریقہ بتایا، مسلمانوں نماز مت چھوڑنا میرے نبی نے کہا نماز نہ چھوڑنا، آخری نصیحت نماز کیبارے میں ہی تھی ہمارے پیارے نبی کی، ہر چیز میں گنجائش موجود ہے لیکن نماز کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے ہر حال میں نماز پڑھنی ہے ، جھوٹ نہ بولو ، کیونکہ جھوٹ ہلاکت میں ڈالتا ہے، جھوٹ بولنے والے پر اللہ کی لعنت پڑتی ہے، ماں سے بدتمیزی نہ کرو، ماں نہیں ہوگی تو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا، چوتھی بات ہمیشہ رزق حلال کماو اور اپنی اولاد کو حلال کھلاو، حلال میں برکت ہے۔خطاب کے بعد مولانا طارق جمیل نے دعا کرائی اور ربن کاٹ کر ایم ٹی جے پرفیوم کلکشن کا افتتاح کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…