جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان ڈی چوک جلسے میں استعفے کا اعلان کر دیں گے، رانا ثناء اللہ

datetime 15  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ڈی چوک جلسے میں استعفے کا اعلان کریں گے، جیو ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی خام خیالی ہے کہ وہ دس لاکھ کا جلسہ کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت دس لاکھ کی بڑھک مار رہی ہے صرف چند سو لوگ ہوں گے، ان کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دے دیں،

مجھے لگتا ہے وزیراعظم جلسے میں استعفے کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے صوبائی،ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کو تیاریوں کی ہدایت کی۔رانا ثناء اللہ نے عہدیداروں کو الرٹ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں ڈی چوک میں پہنچے کے لئے تیار رہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ڈی چوک میں عوامی قوت دکھائیں گے، پارٹی قیادت کال دے گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جیسے ہی پارٹی کال دے، ڈی چوک کی طرف چل پڑیں،پاکستان مسلم لیگ ن بھی ڈی چوک میں جلسہ کرے گی۔ اپوزیشن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ڈی چوک میں مشترکہ جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر کو اپوزیشن رہنماوں کے اعزاز میں میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو ک گئی۔ رائع کے مطابق مشترکہ اپوزیشن نے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا،ڈی چوک پر تمام اپوزیشن کے رہنما شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جلسہ میں پی ڈی ایم اور اپوزیشن کے رہنما و کارکنان شرکت کریں گے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد کیلئے رابطوں پر اظہار اطمینان کیا

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں سے جاری بات چیت پر بھی اظہار اطمینان کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جو شہباز شریف فیصلہ کریں گے، ہم قبول کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میاں شہباز شریف کی تائید کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوچکی ہے،

عمران نیازی کا کام پورا ہوگیا اب گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے کہاکہ اپوزیشن کے اتحاد نے عمران نیازی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ملک مہنگائی، بے روزگاری معاشی تباہی میں جھونک دیا۔انہوں نے کہاکہ اس گندگی کو صاف کرنے کا وقت آگیا ہے، عمران نیازی نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے،عمران نیازی کا کام پورا ہوگیا اب گھر جانے کا وقت آگیا ہے، معاشی کی ماری قوم کو سکھ کا سانس ملنے والا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…