اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترین گروپ اور چوہدری برادران کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے اسلام آباد میں چوہدری برادران سے ملاقات کی جس میں ترین گروپ اور چوہدری برادران کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ اور مسلم لیگ ق میں باہمی طورپر سیاسی تعاون کا فیصلہ ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ اور چوہدری برادران کے درمیان دوبارہ جلد ملاقات ہوگی۔