بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

15 مارچ کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہو جائیں گے،شیخ رشید

datetime 13  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں انصار الاسلام یا کوئی ملیشیا فورس آئی تو کچل کر رکھ دوں گا، عمران خان کہیں نہیں جارہے، وہ اپنے 5 سال پورے کریں گے، 15 مارچ کے بعد عمران خان کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک عمومی بات کی تھی کہ جن کی 4،5 سیٹیں ہیں

وہ بھی وزارت اعلی مانگ رہی ہیں، میں نے چوہدری برادران کا نام نہیں لیا تھا لیکن لوگ میری بات سے خفا ہوگئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری ظہور الہی اور خواجہ صفدر کے مجھ پر احسانات ہیں، جب گرفتار ہوا تھا تو چوہدری شجاعت کی والدہ گھر سے کھانا بھیجتی تھیں، چوہدری شجاعت میرے بھائی ہیں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انسان کو امتحان کے وقت دوستوں کیساتھ کھڑے ہونا چاہیے، میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں ، جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا ا سے اللہ اور قوم عزت دیگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انصاف الاسلام کا کوئی کارکن گرفتار نہیں ، ضرورت پیش آئی تو گرفتاریاں بھی کریں گے۔ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا اسے قانون ہاتھ میں لے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ 23 مارچ سے 30 مارچ کے درمیان اہم ترین دن ہوں گے۔ 7 دنوں کے لئے رینجرز اور ایف سی کو طلب کرلیا ہے۔ ضرورت پڑی تو فوج کو بھی بلایا جاسکتا ہے لیکن کوشش ہوگی کہ ان کو نا بلانا پڑے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اجلاس بلانا اسپیکر کا کام ہے، اسپیکر قومی اسمبلی 15مارچ کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیں گے، ملک انارکی کی جانب جارہا ہے، جیتنے کے بعد اور جیتنے سے پہلے لوگ باتیں کرتے ہیں لیکن ہمیں تلخیوں کی طرف نہیں جانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…