پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

خواجہ آصف نے بیوروکریسی اور پولیس کو آرٹیکل 6 کے استعمال کی دھمکی دے دی

datetime 13  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ آئینی تبدیلی کاراستہ اختیار کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ مقصد صرف اور صرف آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر سول بیوروکریسی اورپولیس نے اس آئینی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو آئین کی آرٹیکل 6 واضح ہے،وعدہ ھے اس پر عمل ضرور ھو گا۔

دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما ایاز صادق نے سپیکر اسد قیصر کے رویہ کو متعصبانہ اور جانبدارانہ قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کا سپیکر اسد قیصر کو اتنا یقین ہے تو قومی اسمبلی کا فوری اجلاس بلائیں۔ انہوں نے کہاکہ اسد قیصر پر زور دیتا ہوں کہ فی الفور آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اجلاس بلائیں، ارکان کو آزادانہ فیصلہ کرنے دیں ۔انہوں نے کہاکہ ”تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اور یہ عالمی سازش ہے ”کا بیان دے کر سپیکر اسد قیصر متنازعہ ہوگئے ہیں ،سپیکر بتائیں کہ یہ عالمی سازش کون کر رہا ہے؟ ثبوت قوم کے سامنے لائیں۔ انہوں نے کہاکہ تاریخی مہنگائی، ریکارڈ غیرملکی قرض، معاشی تباہی، بے روزگاری، بجٹ خسارے کو آپ غیرملکی سازش کہتے ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر موجود شخص کے لئے مناسب نہیں کہ وہ حکومت کی حمایت میں بیانات جاری کرے ،یہ بیان سپیکر آفس کے آئینی و پارلیمانی تقاضوں کے صریحاً منافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سپیکر اسد قیصر کے بیان سے حکومت کی حمایت اور اپوزیشن کے لئے تعصب کی سوچ جھلکتی ہے ،سپیکر کا رویہ جانبدارانہ ہوگا تو وہ انصاف اور آئین کے تقاضے کیسے پورے کریں گے؟ ،سپیکر کا احترام ہے، ان سے گزارش ہے کہ جانبداری کا تاثر پیدا کرنے والے بیانات سے پرہیز کریں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…