بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم نے مارچ کے اسلام آباد پہنچنے تک بے شمار معجزات پیش آنے کا عندیہ دیدیا

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے تک بے شمار معجزات پیش آئیں گے،صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، تبدیلی کا نعرہ عارضی تھا، سونامی سے لوگ تنگ آ چکے ،اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر

ملک کے مستقبل کیلئے سوچ رہی ہیں۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ کے انتظامات کے حوالے سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ 3 مارچ کو ملتان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی مارچ کا استقبال بہاولپور بائی پاس پر کیا جائے گا، جہاں بلاول بھٹو زرداری عوام سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ کے پہلے ہی روز وزیرِ اعظم عمران خان کو پیٹرول کی قیمت کم کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ ہم صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، تبدیلی کا نعرہ عارضی تھا، سونامی سے لوگ تنگ آ چکے ہیں، حکومت کے اتحادیوں کو حکومت سے تحفظات ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر ملک کے مستقبل کیلئے سوچ رہی ہیں، حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے عوام پر بوجھ ڈالا گیا، مارچ کا مقصد عوام کو ریلیف دلوانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے تک بے شمار معجزات پیش آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…