بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

گیم عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکی ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان کا اہم انکشاف

datetime 1  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گیم عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکی ہے حکومت بیساکھیوں پر چل رہی ہے، غیر آئینی طریقے سے آنیوالی حکومت آیئنی طریقے سے چلی جائیگی۔حکومت اس لیے اجلاس نہیں بلا رہی کیونکہ تحریک عدم اعتماد آجائے گی۔ احتساب کے نعرے مار کر آنیوالی حکومت آج کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے۔

، چیئرمین نیب خود ڈیلی ویجز پر چل رہے ہیں۔ عدم اعتماد کی تحریکوں کی تشہیر نہیں ہوتی، جب جمع ہوں گی تو پتہ چل جائے گا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل وزیراعظم نے ایک اور یو ٹرن مارا ہے، 10 روپے تیل پر کم کئے، لیکن 20 روپے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پہلے بتاتے تھے دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس لیے بڑھا رہے ہیں، جبکہ نیپرا بجلی کا ریٹ مقرر کرتا ہے وہ کہہ رہا ہے 6 روپے یونٹ بڑھنا ہے، حکومت 5 روپے بچلی سستی کرتی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مہنگائی کم کرنی تھی تو آٹا چینی گھی کی قیمتیں کم کرتے، ان کا کہنا تھا کہ آخری وقت عمران خان کو نظر آرہاہے ایک جھوٹ بول کر ہمدردیاں سمیٹی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس لیے اجلاس نہیں بلا رہی کیونکہ تحریک عدم اعتماد آجائے گی، حکومت جلد گھر جائیگی کیونکہ غیر آئینی طریقے سے حکومت آئی تھی۔لیگی رہنما نے کہاکہ اس حکومت کے ہوتے ہوئے سارے تماشے کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے، چیئرمین نیب خود ڈیلی ویجز پر چل رہے ہیں،مشیر اپنے اثاثے دے کر جائیں تاکہ ان کا بھی احتساب ہو سکے،وہ حکومت جو احتساب کے نعرے مار کر آئی تھی آج کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے۔شاہد خاقان نے کہاکہ احتساب کے نعرے لگانے والی کرپٹ حکومت ثابت ہوئی ہے، وزراء اور مشیر کرپٹ ترین ثابت ہوئے ہیں، وقت دور نہیں یہ سب کٹہرے میں کھڑے ہوں گے، جو حکومت غیرآئینی طریقے سے آئی تھی وہ آئینی طریقے سے گھر جائے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی تھی، اب بیساکھیاں بھی ان کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتیں، حکومت بڑے شوق سے مدت پوری کرنا چاہتی ہے لیکن عوام اسے ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ایک سوال کے جواب پر شاہد خاقان کاکہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریکوں کی تشہیر نہیں ہوتی، جب جمع ہوں گی تو پتہ چل جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں ہمارے خلاف کیس بنائیں اور ٹی وی کے سامنے آکر بتائیں،چیئرمین نیب کیمروں کے سامنے بتائیں کہ کیا کیس ہیں، ہم بھی کیمروں کے سامنے جواب دیں گے۔ق لیگ سے متعلق شاہد خاقان نے کہا کہ انہیں خود فیصلہ کرنا ہے کہ اقتدار کا ساتھ دینا ہے یا عوام کیساتھ جانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…