اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ یہ بات سمجھا سمجھا کر تھک گئے تھے کہ دنیا میں مہنگائی ہے لیکن ان کو سمجھ نہیں آئی۔ منگل کو شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شکریہ شاہد خاقان عباسی ، یہی بات سمجھاسمجھا کر تھک گئے تھے کہ دنیا میں مہنگائی ہے لیکن آپ کو سمجھ نہیں آ رہی تھی۔ اب ہم آپ کو سمجھائیں گے کہ پاکستان میں قیمت کیسے کم ہوئی لیکن سمجھ آپ کو پھر بھی نہیں آنی۔