بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کو مہنگائی کی وجہ سے عوام کو درپیش پریشانیوں کا پوری طرح احساس ہے ‘وزیراعظم

datetime 1  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو مہنگائی کی وجہ سے عوام کو درپیش پریشانیوں کا پوری طرح احساس ہے، عالمی منڈیوں میں اشیا ء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے درآمدی مہنگائی کے منفی اثرات سے انہیں بچانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں، پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے اور بجلی کی

فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کی کمی عوام دوست اقدامات ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے راولپنڈی، بہاولپور، ملتان اور ساہیوال ڈویڑنز سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعظم نے ارکان پارلیمان کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط کریں تاکہ ان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے جاری مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جا سکے، ان اسکیموں میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج، احساس کارڈ کے تحت راشن رعایت پروگرام اور دیگر غریب پرور اقدامات، کسان کارڈ کے تحت فصلوں کے لیے قرضے اور سستے نرخوں پر معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی فراہمی، کامیاب جوان اور کامیاب پاکستان پروگراموں کے تحت ہوم فنانسنگ، سستے کاروباری قرضے اور نوجوانوں کے لئے پیشہ وارانہ مہارتوں میں تربیت شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کو مہنگائی کی وجہ سے عوام کو درپیش پریشانیوں کا پوری طرح احساس ہے ،بین الاقوامی منڈیوں میں اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے درآمدی مہنگائی کے منفی اثرات سے انہیں بچانے کے لئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے، ان عوام دوست اقدامات میں پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کی کمی اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کی کمی شامل ہیں۔ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور نوجوانوں کے لئے روز گار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کیلئے آئی ٹی کمپنیز اور فری لانسرز کے لئے 100 فیصد ٹیکس چھوٹ اور 100فیصد غیر ملکی کرنسی رکھنے کی چھوٹ اور آئی ٹی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کے لئے کیپیٹل گین ٹیکس سے 100فیصد چھوٹ شامل ہیں۔علاوہ ازیں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت اگلے 2 سال میں کاروباری قرضوں پر 407 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیئے گی۔ احساس پروگرام کے تحت ماہانہ وظیفہ 12,000 روپے سے بڑھا کر 14,000 روپے کیا گیا ہے۔ گریجویٹ انٹرن شپ وظیفہ 30,000روپے ماہانہ کے ساتھ 2.6 ملین اسکالرشپس کے لیے 38 ارب مختص کئے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ٹارگٹڈ سبسڈیز اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لئے سرمایہ کار دوست ماحول پیدا کر کے مہنگائی کے منفی اثرات کو کم کرنے کی بھرپورکوشش کر رہی ہے۔وزیراعظم نے انہیں صوبے میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…