جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

یوکرین کی خاتون صحافی پریس کانفرنس میں برطانوی وزیراعظم کے سامنے رو پڑیں

datetime 1  مارچ‬‮  2022 |

وارسا(این این آئی) یوکرین سے تعلق رکھنے والی خاتون رپورٹر برطانوی وزیراعظم بورس جونسن سے سوال کرنے کے دوران رو پڑیں۔یوکرائنی صحافی ڈاریا کالینیوک نے پولینڈ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران برطانوی وزیراعظم بورس جونسن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ

وہ روسی جیٹ طیاروں کو شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے نو فلائی زون نافذ کریں۔ڈاریا کالینیوک نے سوال کیا کہ تقریباً 40 میل لمبا ایک فوجی قافلہ یوکرین کے دارالحکومت کے شمال میں ہے اور خدشہ ہے کہ شہر کو راکٹوں کی بوچھاڑ کا سامنا کرنا پڑے گا جو تباہ کن شہری ہلاکتوں کا باعث بن سکتے ہیں۔انہوں نے بورس جونسن سے پوچھا کہ آپ ’’آپ پولینڈ آ رہے ہیں، لیکن آپ کیف کیوں نہیں آرہے، کیونکہ تم ڈرتے ہو اور نیٹو دفاع پر آمادہ نہیں ہے‘‘، نیٹو تیسری عالمی جنگ سے خوفزدہ ہے جو پہلے ہی شروع ہوچکی ہے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ برطانیہ اور نیٹو اتحادی ‘آرٹیکل 5 کے تصادم کے خطرے کی وجہ سے نو فلائی زون کو نافذ کرنے سے انکار کر رہے ہیں، جو 30 ممالک کے اتحاد نیٹو کو جوہری ہتھیاروں سے لیس روس کے ساتھ جنگ پر مجبور کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…