اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعظم عمران کی ملاقات پر اپنے ایک ٹوئٹ میں طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’گھبرانا نہیں ہے ،اچھا’’ اور اس کے ساتھ ایک نجی ٹی وی چینل کی خبر کو بھی شیئر کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’ملکی سیاست میں چودھری برادران، حکومت اور اپوزیشن کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، اپوزیشن رہنمائوں کی ملاقاتوں کے بعد بالآخر عمران خان کو بھی چودھری برادران کی یاد آگئی‘‘۔