جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

صوبائی حکومت نے رکشہ اور لوڈر بنانے والے کارخانوں اور ڈیلرز پر فوری پابندی عائد کردی

datetime 1  مارچ‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے رکشہ اور لوڈر بنانے والے کارخانوں اور ڈیلرز پر فوری پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق فور سٹروک تین پہیوں والے آٹو رکشہ، موٹر کیب، کارگو لوڈرز اور موٹر سائیکل رکشہ بنانے والوں پر ہوگا۔ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہد اکرام قاضی کا کہنا ہے کہ

خیبرپختونخوا میں کام کرنے والے ایسے تمام کارخانوں کی رجسٹریشن فوری طور پر کینسل تصور ہوگی جوفور سٹروک تین پہیوں والی آٹو رکشہ، موٹر کیب، کارگو لوڈرز اور موٹر سائیکل رکشہ کی مینوفیکچرنگ کر رہے ہیں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ معزز پشاور ہائیکورٹ اور صوبائی کابینہ کے احکامات پر تمام نئے رکشوں اور لوڈرز کے فٹنس، رجسٹریشن اور رومٹ پرمٹ پر 2016 میں پہلے ہی سے پابندی لگائی گئی ہے اس پابندی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو بھی مراسلہ لکھ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…