بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

روسی فوج یوکرین کے کن علاقوں پر قابض ہوچکی ہے؟

datetime 1  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) روس کےیوکرین پر حملے کا آج چھٹا روز ہے ، یوکرینی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے، کئی علاقوں میں جنگ جاری ہے ۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق اُدھر روسی افواج نے یوکرین کے شہر اوختیرکا میں بھی حملے کیے اور ایک فوجی اڈہ تباہ کیا،

اس حملے میں 70 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ آج روسی فوج نے ایک اور یوکرینی شہر خیرسون کو بھی گھیرے میں لیکر حملہ کیا ہے اور اب تک وہاں جنگ جاری ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج کا بڑا کانوائے یوکرینی دارالحکومت کیف کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کانوائے کی کیف کی جانب پیشقدمی کی تصدیق سیٹلائٹ تصاویر کی ذریعے بھی کی گئی ہے۔روسی فوج یوکرین کے کن علاقوں پر قابض ہوچکی ہے؟۔ واضح رہے کہ یوکرینی حکام کے مطابق خارکیف میں روسی بمباری کے نتیجے میں 11 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے اب تک یوکرین کی 1114 فوجی تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس کی فوج نے دارالحکومت کیف پردوبارہ حملے شروع کردیئے ہیں جس کے بعد کیف میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے، روس فوجی اور سویلین اہداف پرگولہ باری جاری رکھے ہوئے ہے، روس چاہتا ہے بیلاروس کے انتہائی تربیت یافتہ فوجی دستوں سے مل کر کارروائی کی جائے۔یوکرین کی فوج کے مطابق روس بیلاروس کی فضائی حدود بھی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں یوکرین کی صورتحال پر غورکیا گیا جس میں سیکرٹری جنرل نے کہا کہ روسی ایٹمی فورسز کا ہائی الرٹ ہونا انتہائی خوفناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…