جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

خوشدل شاہ پی ایس ایل 7 میں سب سے زیادہ انعام جیتنے والے کھلاڑی ، محمد رضوان کو بھی 65 لاکھ روپے ملے

datetime 1  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) پاکستان سپر لیگ سیون میں سب سے زیادہ انعام ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ نے جیتے۔ ملتان سلطانز کو فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی لیکن اس کے بائوجود ٹیم کے کھلاڑیوں نے مجموعی کارکردگی سے سب کا دل جیت لیا ۔ ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر اور بہترین فیلڈر قرار پائے جس کیلئے

انہیں 35، 35 لاکھ روپے کے دو انعامات سے نوازا گیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے کی انعامی رقم جیتی۔جبکہ محمد رضوان کو 65لاکھ روپے انعام ملا ہے ۔ دوسری جانب ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کمنٹری پینل نے ٹیم آف ٹورنامنٹ کا انتخاب کرلیا ہے،وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کے ان چار کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جنہیں ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ کو بھی ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں شامل کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کی چمپئن لاہور قلندرز کے بھی چار کھلاڑیوں کو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان میں شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، فخر زمان اور راشد خان بھی شامل ہیں۔پشاور زلمی (شعیب ملک)، اسلام آباد یونائیٹڈ (شاداب خان) اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نسیم شاہ) کا ایک ایک کھلاڑی بھی ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ ہے۔ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں محمد رضوان (ملتان سلطانز) (کپتان اور وکٹ کیپر)،فخر زمان (لاہور قلندرز)،شعیب ملک (پشاور زلمی)،شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ)،رائیلی روسو (ملتان سلطانز)،ٹم ڈیوڈ (ملتان سلطانز)،خوشدل شاہ (ملتان سلطانز)،راشد خان (لاہور قلندرز)،شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)،زمان خان (لاہور قلندرز)،نسیم شاہ (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) اور شان مسعود (ملتان سلطانز) (12ویں کھلاڑی) شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…