اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملتان سلطانز کے کپتان اور بہترین بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جیت میری جیت ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق میچ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر
محمد رضوان نے لاہور قلندرز کو جیت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ شاہین شاہ کی جیت، میری جیت ہے۔اس سے قبل اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کا بہت بڑا برانڈ ہے، ملتان یا لاہور ہی ٹورنامنٹ جیتنے کی مستحق تھی، محمد حفیظ نے فائنل میں بہترین کھیل پیش کیا، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، کوشش ہوتی ہے خود کو پر سکون رکھوں۔ادھر لاہور قلندرز کے کپتنا شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنا 7 سال کی محنت کا نتیجہ ہے، پی ایس ایل جیتنا بہت بڑا اعزاز ہے، محمد حفیظ نے ہمیشہ رہنمائی کی، ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کرکٹ کھیلی۔لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ جس کو جہاں موقع ملا وہاں پرفارم کیا ہے۔