اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط نظر انداز کرتے ہوئے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں بڑی کمی کردی، روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی خبر کے مطابق حکومت نے ایک لیٹر پیٹرول پرلیوی میں 16 روپے11 پیسے کمی کرکے ایک روپے81 پیسے مقرر کردی۔
آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت نے لیوی میں ہر ماہ 4 روپے اضافہ کرنا تھا جب تک لیوی 30 روپے فی لیٹر تک نہ پہنچ جائے،اب وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومت نے لیوی میں اضافے کے بجائے بڑی کمی کردی،پیٹرول پر لیوی کم کرکے ایک روپےاکیاسی پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل پیٹرول پر لیوی17 روپے 92 پیسے فی لیٹر تھی، پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی زیرو شرح برقرار رہے گی۔