جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

مسائل کے حل کیلئے روس پر پابندیوں کی حمایت نہیں کرتے، چین

datetime 28  فروری‬‮  2022 |

بیجنگ(این این آئی)چین نے کہا ہے کہ روس یوکرین کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے ماسکو پر مغربی پابندیوں کی حمایت نہیں کرتے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے،

پابندیاں مسائل حل نہیں کرتیں، صرف نئی مشکلات پیدا کرتی ہیں۔چین کی وزارت خارجہ نے جوہری ہتھیار ہائی الرٹ رکھنے کے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کے جائز سیکورٹی خدشات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔چین نے تمام فریقین کو پْرسکون رہنے اور مزید کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ امن اور انصاف کے ساتھ کھڑا ہے۔خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے باعث امریکا اور یورپی ممالک نے ماسکو پر فضائی، معاشی اور سفارتی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکا اور اس کے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ معاشی پابندیوں سے روس کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچے گا جو روس کے یوکرین پر حملے کا جواب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…