کیف (این این آئی)یوکرین میں پھنسے بھارتی طالب علم بھارت پہنچنا شروع ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا کی دو پروازیں 470 طالب علموں کو رومانیہ سے لے کر نئی دہلی پہنچ گئیں۔ائیرپورٹ پر وزیرہوابازی نے بھارتی طالب علموں کا استقبال کیا اور ان سے خیریت دریافت کی۔اس موقع پر بھارتی طالب علموں نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے باقی ساتھی بھی جلد وطن پہنچ جائیں گے۔