اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )خاتون کا جم میں 180کلو وزن اٹھانے پر موت واقع ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے ایک جم میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون اپنی بیٹی سامنے 180کلو وزن اٹھاتے ہوئے ہلاک ہو گئی ۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت میکسیکو سٹی کے علاقے پیرل ویلو میں جم فٹنیس اسپورٹ سینٹر میں پیش آیا جہا ںپر 35سے 40سالہ خاتون ممبر نے 400پائونڈ (180کلو)وزن اٹھانے کی کوشش کی تاہم وہ اسے برداشت نہ کر سکیں اور وزن سیدھ ان کی گردن پر آگرا جس کے باعث اس گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی خاتون کیساتھ اس کی بیٹی کھڑی تھی جبکہ خاتون جم ٹرینر بھی پاس موجود تھیں جب تک وہ اسے سہارا دیتے بہت دیر ہو چکی تھی ۔ وزن گرنے کے بعد جم میں موجود باقی افراد نے خاتون سے آکر وزن ہٹایا لیکن خاتون دم توڑ چکی تھی ۔ ماں کیساتھ پیش آئے واقعے کو دیکھ کر بیٹی گہرے صدمے سے دو چار ہے جبکہ اسے نفسیاتی علاج کیا جارہا ہے ۔