اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )کوئٹہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ ،سینئر سیاستدان کو گاڑی سمیت بم دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حب شہر میں قومی شاہراہ پر ویگو گاڑی میں دھماکہ سے قلات شہر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت ، بی اے پی رہنما آغاز حبیب شاہ جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 محافظ زخمی ہو ئے ہیں ۔
روزنامہ 92میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق حب شہر میں قومی شاہراہ پر شاکر ہوٹل کے قریب کھڑی ویگو گاڑی میں دھماکہ ہوا ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں بی اے پی کے رہنما آغاز حبیب شاہ کے جاں بحق ہونے اور لیویز اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔