جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں پٹرول 10 روپے لٹر، بجلی 5 روپے یونٹ سستی کرنیکا اعلان کرینگے،پرویز خٹک

datetime 28  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد ) مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی، صباح نیوز، آن لائن) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے عمران خان کے خطاب سے قبل اعلان کردیا۔روزنامہ 92میں شائع رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لٹر کمی کااعلان کرینگے ،

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5روپے کمی کی جائیگی،بی اے پاس بے روزگارنوجوانوں کو10ہزاروپے ماہانہ وظیفہ دیاجائیگا،پٹرول کی قیمت میں اب اضافہ نہیں ہوگا،حکومت سبسڈی دے گی،عالمی منڈی میں قیمت گرنے سے پٹرول کی قیمت مزیدگرے گی۔علاوہ ازیں پرویز خٹک نے نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی چور بھی شور مچا رہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے ، یہ عالمی مسئلہ ہے کورونا کے باعث پوری دنیا ڈیڑھ سال تک لاک ڈاؤن سے دوچار رہی ،جب دنیا کھل گئی تو دنیا بھر میں رسدکم اور مانگ زیادہ بڑھ گئی جس کے باعث مہنگائی آگئی، پٹرول کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوگیا ۔ انہوں نے کہا چالیس سال سے ملک کو لوٹنے والے عمران خان کو نا لائق کہہ رہے ہیں، یہ چور بھی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں، ان کرسی چوروں نے آ ئی ایم ایف سے اربوں کھربوں ڈالر کے قرضے لئے ،ان چوروں کے سود اور قرضوں کی قسطیں ہم ادا کر رہے ہیں، ان چوروں کی عدم اعتماد لانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہونگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…