کراچی (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔وسیم اکرم کی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آمد کے موقع پر خوش آمدید کا پیغام دیا ہے۔
انہوں نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی کپتان پیٹ کمنز کی تصویر پرجواب دیتے ہوئے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کو سراہا ہے۔ انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد دورہ پاکستان پر پہنچ چکی ہے۔