ماسکو(این این آئی)روس کے دارالحکومت ماسکو میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے روسی فیڈریشن کے دورے پر آنے والے سعودی شہریوں کو متنبہ کیاہے کہ روسی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی نے 2 مارچ تک جنوبی روس کے کچھ ہوائی اڈوں پر پروازوں کی عارضی پابندی کا اعلان کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ 24 فروری 2022 سے ماسکو کے وقت کے مطابق 03:45 سے یوکرین کے ارد گرد بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر جنوبی روس کے متعدد ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں عارضی طور پر محدود ہو گئی ہیں۔ پابندی ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق دو مارچ 2022 کو03:45 تک برقرار ہے گی۔سفارت خانے نے واضح کیا کہ عارضی طور پر روسٹو (پلاٹوف)، کراسنوڈار(پشکوسکی)، انپا (ویتازیوو)، جیلینڈزِک، ایلیسٹا، سٹاوروپول، بیلگوروڈ، برائنسک، کرسک، وورونز اور سمفروپول جیسے ہوائی اڈوں پر پروازیں محدود کی گئی ہیں۔سفارت خانے نے روسی ایوی ایشن حکام سختی سے مسافروں کو روکنے کی سفارش نہیں کرتے کہ آنے والی پروازوں کے مسافر اور ان سے ملنے والے ہوائی اڈوں پر پہنچیں۔















































