بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

35سوسال سے گمشدہ مصری حسینہ مل گئی, مقبرہ کیسے ڈھونڈا گیا؟ حیران کن انکشاف

datetime 18  جنوری‬‮  2019 |

کسی دیو مالائی داستان یا ہالی ووڈ کی کسی فلم کے ایک منظر کی طرح، ایک خفیہ کمرہ ،صدیوں پرانی ایک گمشدہ شہزادی جو اس کمرے میں دفن ہو اور کہانی کا ہیرو اسے اتفاقاََ تلاش کر لے ۔ مشہور مصری حسینہ Nefertiti کی کہانی بھی بالکل اسی طرح مشہور ہے۔ مختلف ماہرینِ آثارِقدیمہ کے اس مصری ملکہ کے بارے میں مختلف رائے رکھتے ہیں ۔ Nefertiti کی پیدائش پر تو بہت سے ماہرین متفق ہیں مگر خوبصورتی کی وجہ سے اپنی

شہرت کے باوجود اس ملکہ کی وفات پر ماہرین خاموش ہیں ۔ ماہرین کے مطابق Nefertiti مصر کے شہنشاہ Akhenaten کی بیوی تھی جو آج بھی ماہرینِ آثارِ قدیمہ لیے معمہ سمجھا جاتا ہے ۔ ماہرین کی اکثریت کے مطابقNefertiti مصر سے تعلق رکھتی تھی جبکہ کچھ کا کہنا یہ بھی ہے کے اس کا تعلق مصر سے نہیں بلکہ کسی اور ملک سے تھا تاہم اس خیال کو زیادہ تقویت حاصل نہیں ہے۔ 15 سال کی عمر میں اس کی شادی Akhenaten سے ہوئی جس سے اسے 6 بیٹیاں اور کچھ کے مطابق ایک بیٹا بھی ہوا۔ بے پناہ اثر رسوخ رکھنے والی اس ملکہ کے کے بارے میں ماہرین جتنا بولتے ہیں اتنا ہی چپ بھی ہیں چونکہ اس کے بارے میں بہت سی باتیں ابھی تک پردے میں ہیں اور جو باتیں واضح ہیں ان کو بھی کچھ ماہرین قیاس تصور کرتے ہیں ۔ ایک ماہر آثارِ قدیمہ کے مطابق اس مشہور مصری حسینہ کامقبرہ ہمارے سامنے ہی مصر کے شہنشاہTut کے مقبرے میں دائیںجانب موجود ہے۔الگ الگ لوگوں کی الگ الگ باتیں پر ایریزونا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے نکولس ریویز کے مطابق شہنشاہ Tutankhamun کے مقبرے میں ہی دو خفیہ دروازے موجود ہیں جن میں سے ایک Nefertiti کے خفیہ مدفن کی نشاندہی کرتا ہے مقبرے سے متعلقہ تصاویر کا مطالعہ کرنے کے بعد نکولس کا یہ کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے Nefertiti کا مقبرہ ادھر ہی موجود ہے۔ اپنے حال ہی میں شائع ہونے والے رسالے “The Burial of Nefertiti,” میں انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ دو دروازے ایک ایسے پوشیدہ مدفن کی طرف کھلتے ہیں جو یقینی طور پرNefertiti کامدفن ہے۔

اگر نکولس ریویز کا نظریہ درست ہے تو ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ آثار قدیمہ کی تاریخ کا سب سے بڑا کارنامہ ہوگا ۔اس سے پہلے شہنشاہ Tutankhamun کا مقبرہ جو کے 1922 میں دریافت ہوا تھا جس میں مصری ثقافت کے 500 سے زائد نمونے اور خو د نوعمر شہنشاہ Tutankhamun کی حنوط شدہ لاش بھی شامل تھی جو 1323 قبل مسیح میں اچانک وفات پا گیا۔ حیران کن بات یہ بھی ہے کہ اپنی تمام تر شہرت کے باوجود بھی اس حسینہ کے بارے میں کوئی واضح اور مدلل بات نہیں کر سکتا تاہم قیاس کیا جا رہا ہے کہ Tutankhamun کے مقبرے میں ملنے والی نوجوان لڑکی کی ممی دراصل Nefertiti کی ممی ہی ہے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…