ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

با اثر افراد کی نوجوان کو برہنہ کرکے مرغا بنا کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(این این آئی) با اثر افراد نوجوان کو برہنہ کرکے مرغا بنا کر تشدد کرتے رہے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی اورمقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جیلانی کالونی کے رہائشی احسان بٹ نے پولیس کی دی گئی درخواست میں

بتایا کہ اس کو واٹس اپ پر ویڈیو ملی جس میں اس کے 17سالہ بیٹے فہد کو کچھ لوگ برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں ،تشدد میں میرا بیٹا فہد رو روکر ان کی منت سماجت کر رہا ہے ،فہد سے پوچھنے پر بتایا کہ19فروری کو وہ بہن کو سکول چھوڑ کر واپس گھر جانے لگا تو کلیم،علی اور ثاقب مجھے زبردستی اپنے ڈیرے موضع چندووال لے گئے اور کمرے میں بند کرکے میرے اوپر تشدد شروع کر دیا تینوں لڑکوں نے مجھے برہنہ کیا اور مرغا بناکر ڈنڈوں ،جوتوں،تھپڑوں ،مکوں اور ٹھڈوں سے شدید تشدد کرکے میرے دوست کا پتہ پوچھتے رہے اور ساتھ ساتھ ویڈیو بناتے رہے ،میں نے منت سماجت کرکے ان کو یقین دلایا کہ وہ اپنے دوست کے بارے میں کچھ نہیں جانتا ،تینوں بااثر لڑکوں نے اس شرط پر میری جان بخشی کہ میں اس واقعہ کو کسی کو نہیں بتائوں گا ورنہ وہ میری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے ۔بچے کے والد کی درخواست پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ویڈیو سے شناخت کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…