ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نااہل حکمرانوں کا جانا ناگزیر ہوچکا، تحریک عدم اعتماد پر مکمل اتفاق اور یکسوئی ہے، شہباز شریف

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر مکمل اتفاق اور یکسوئی ہے، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں گے، نااہل حکمرانوں کا جانا ناگزیر ہوچکا،کوئی ولی نہیں عدم اعتماد کی تاریخ بتا دوں، پاکستان کے عوام ہاتھ اٹھا کر دعا ئیں کررہے ہیں کب بدترین فاشسٹ نااہل حکومت سے جان چھوٹے گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سردار اختر مینگل کے ہمراہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اپنی رہائشگاہ آمد پر شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں مہنگائی، بیروزگاری، موجودہ معاشی صورتحال اور دیگر عوامی مسائل پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کی مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ سردار اختر مینگل سے پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی، اس وقت ملک کے معاشی حالات و سیاسی حالات انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں،(ن) لیگ اور بی این پی مینگل پی ڈی ایم کا حصہ ہیں اس لئے عدم اعتماد پر جو اصولی فیصلہ ہے اس ہوم ورک پر گفتگو کی،عدم اعتماد پر مکمل اتفاق ہے جب بھی تیار ہوں گے تو عوام کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بدترین حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے فیصلہ کریں گے،ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،کرپشن عام ہے، عوام اس حکومت میں بد حال ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی و معاشی حالات پر بھی گفتگو ہوئی،بلوچستان پاکستان کا بڑا جغرافیائی صوبہ ہے،چھوٹے صوبے کا وفاق پر بڑا حق ہے ان کے مسائل کو خلوص دل سے حل کرنا ہوگا،

اگر علامہ و قائد اعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے تو چھوٹے صوبوں کوحقوق دینا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ولی نہیں عدم اعتماد کی تاریخ بتا دوں، لیکن تحریک عدم اعتماد پر مکمل اتفاق اور یکسوئی ہے، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے قرب و جوار میں خواہ ایران یا کوئی بھی ہو اچھے تعلقات ہمارے حق میں ہیں،نقل کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے لیکن حکمران اس سے میں بھی ناکام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام ہاتھ اٹھا کر دعا کررہے ہیں کب بدترین فاشسٹ نااہل حکومت سے جان چھوٹے گی،لوگ دعائیں کررہے ہیں مہنگائی سے کب جان چھوٹے گی، بائیس کروڑ عوام نے حکومت جانے کا سگنل دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ہیں، کچھ لینا اور کچھ دینا ہوتا ہے،ہم سیاستدان ہیں خوشی غم میں شریک ہوتے ہیں۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں جو فیصلے ہوئے اس پر اتفاق رائے کیا ہے،

عدم اعتماد پر بھی پہلے بھی میٹنگ ہوئیں اس پر اتفاق ہوگیا اب آگے کیسے بڑھانا ہے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل کرکے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے زیادتی کی وجہ سے حالات خراب ہوئے،اب وقت ہوچکا ہے زیادہ دیر نہ ہو، دیر ہونے سے بلوچستان میں نفرت بڑھتی جار ہی ہے،شورش ب72سالہ اقدامات کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو تبدیلی کے نام سے چڑ ہو گئی ہے،اب اس تبدیلی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کا مسئلہ سیاست سے حل ہوگا،عسکری توپوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے، متفق ہیں بلوچستان کے مسئلے کو سیاسی طورپر حل کیاجائے، بلوچستان میں لا پتہ افراد ہزاروں کی تعداد میں ہیں انہیں رہا کیاجائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…