اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شعبان کے چاند کے بارے میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شعبان کا چاند تین مارچ 29 رجب کو نظر آنے کے امکان بہت کم ہیں، شعبان 1443ھ کا چاند 4 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے اس طرح
یکم شعبان 5 مارچ بروز ہفتہ ہو گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم تاحال شہر میں موجودہے۔ جو لاہور میں بارشوں کا باعث بنے گا محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقعہ ہوئی موسم میں سردی کے احساس کے باعث شہریوں نے گرم کپڑے دوبارہ نکال لئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے سے شہر کے ائیرکوالٹی انڈیکس میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی جس کی شرح 100 ریکارڈ کی گئی۔