لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اللہ تجھے شاہد آفریدی بنائے، شاہنواز دھانی کی والدہ کی بیٹے کو انوکھی دعا، شاہنواز دھانی کے بھائی مخمور علی دھانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ہماری والدہ کو کرکٹ کی اے بی سی بھی نہیں معلوم لیکن اگر ان سے پوچھو کہ شاہنواز دھانی کیا کرتا ہے تو ان کا جواب ہوتا ہے میرا بیٹا آفریدی کی طرح کرکٹ کھیلتا ہے۔
مخمور علی دھانی نے مزید کہا کہ اکثر وہ دعا بھی یہی دیتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمہیں شاہد آفریدی کی طرح کامیاب کرے، شاہنواز دھانی کے بھائی نے کہا کہ ہماری والدہ کو صرف شاہد آفریدی کا ہی پتہ ہے۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے بولر شاہنواز دھانی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ شاہنواز دھانی نے ایک مرتبہ پھر اپنی بہترین گیند بازی اور اتنی ہی اچھی فیلڈنگ کی بدولت اپنی سیلیبریشن کے ساتھ انصاف کردیا۔ دھانی نے لاہور قلندرز کے خلاف اس میچ میں 4 اوورز کے کوٹہ میں صرف 19 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں لیں جبکہ ایک کیچ بھی لیا اور اسی وجہ سے وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔ جہاں ایک روز قبل شاہد آفریدی شاہنواز دھانی کی تعریف میں کنجوسی کرتے دکھائی دے رہے تھے اور ان کی سیلیبریشن کو پرفارمنس سے منسوب کرنے کی کوشش کررہے تھے، اب انہوں نے ان کی دل کھول کر فاسٹ بولر کی تعریف کرڈالی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد خان آفریدی نے میچ میں کامیابی پر ملتان سلطانز کی کارکردگی کی تعریف کی۔ سابق کپتان اور اسٹار آل رانڈر نے شاہنواز دھانی کے لیے تحریر کیا کہ آج فاسٹ بولر کو ان کی ناقابلِ یقین حد تک کی صلاحیت کو پیش کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جس طرح انہوں نے گزشتہ سیزن میں پرفارمنس دکھائی تھی۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل شاہد آفریدی نے شاہنواز دھانی سے متعلق کہا تھا کہ شاہنواز دھانی سے میں زیادہ خوش نہیں ہوں، دھانی ابھی تک اپنی پرفارمنس میں کوئی بہتری نہیں لاسکے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دھانی کی سیلیبریشن تھوڑی زیادہ ہے، یہ ساری چیزیں تب اچھی لگتی ہیں جب آپ پرفارمنس دے رہے ہوں، پہلے کچھ حاصل کرلو پھر ایسے جشن کے اسٹائل اپنا۔