ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

روس کا حملہ، سابق یوکرینی صدر اپنی رائفل کیساتھ سڑکوں پر نکل آئے

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی )روسی فوج کے یوکرین کے مختلف شہروں پر حملوں کے جواب میں سابق یوکرینی صدر پیٹرو پوروشینکو اپنی رائفل کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک براہ راست ٹی وی انٹرویو کے دوران کلاشنکوف اٹھائے انٹرویو دیا اور کہا کہ ہم روسی دشمن فوجیوں سے لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔پیٹرو پوروشینکو نے دورانِ انٹرویو رائفل اور دو مشین گنیں دکھائیں اور کہا کہ اگر روسی فوجی ان کے ملک پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ یوکرین کی سڑکوں پر لڑیں گے۔سابق یوکرینی صدر نے کہا کہ ولادیمیر پیوٹن پاگل ہے، وہ صرف برائی چاہتا ہے، اور یہاں صرف یوکرینیوں کو مارنے کے لیے آیا ہے۔2014 سے 2019 تک یوکرین کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے پوروشینکو نے کہا کہ یوکرین روس کے خلاف پیچھے نہیں ہٹے گا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کے وزیر دفاع کی رپورٹ کے مطابق ہم نے تقریبا 130 یوکرینی فوجیوں کو کھو دیا ہے اور کل 800 کے قریب روسی فوجی مارے گئے ہیں۔یوکرین کے سابق صدر نے کہا کہ ہم یوکرین کو محفوظ بنائیں گے اور اس کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…