بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

روسی ٹینکوں کو روکنے کے لیے یوکرینی فوجی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

datetime 26  فروری‬‮  2022 |

کیف (آن لائن) یوکرینی فوجی نے روسی ٹینکوں کو اپنے ملک پر حملہ کرنے سے روکنے کے لیے اس پل کو دھماکے سے اڑا دیا جو روس کے زیر قبضہ کریمیا کو سرزمینِ یوکرین سے ملاتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے

جب روسی ٹینکوں نے حملہ کیا تو میرین بٹالین کے انجینئر وٹالی سکاکون وولوڈیمیرووچ کو جنوبی صوبے کھیرسن کے ہینیچسک پْل پر تعینات کیا گیا۔مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے فیصلہ کیا کہ روسی ٹینکوں کو روکنے کا واحد راستہ پْل کو اڑانا ہے اور اس ضروری کام کے لیے رضاکارانہ خدمات سکاکون نے انجام دیں۔نوجوان فوجی کو اندازہ تھا کہ اس کی تعیناتی اس کی موت کا سبب بنے گی، اور وہ اپنے ملک کے لیے جان قربان کرے گا۔ اس نوجوان فوجی کی بہادری نے روسی افواج کو لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا، اس طرح یوکرینی فوج کو جواب دینے کے لیے مزید وقت مل گیا۔ دریں اثنا یوکرین کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ نے بھی ہتھیار اْٹھا لیے۔ یوکرین کی خاتون رکن پارلیمنٹ کیرا روڈک نے کلاشنکوف تھامے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔خاتون رکنِ پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں یوکرین کی خواتین کی جنگ میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھاکہ وہ کلاشنکوف کا استعمال سیکھ رہی ہیں اور ہتھیار اٹھانے کی تیاری کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے انکے ذہن میں ایسا خیال کبھی نہیں آیا تھا۔خاتون رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ ہماری خواتین اس مٹی کی اسی طرح حفاظت کریں گی جس طرح ہمارے مرد کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…