اوٹاوا(این این آئی)کینیڈا نے پودوں اور جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ انسداد کرونا ویکسین کی تیاری اور اس کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ اس طرح کینیڈا کرونا کی روک تھام کے لیے ہربل ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کے ریگولیٹرزنے کہا کہ
میڈیکاگو کی دو خوراک کی ویکسین 18 سے 64 سال کی عمر کے بالغ افراد کو دی جا سکتی ہے لیکن کہا کہ 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں ویکسین کے بارے میں بہت کم ڈیٹا موجود ہے۔یہ فیصلہ 24000بالغوں کے مطالعے پر مبنی تھا جس میں معلوم ہوا کہ ویکسین کوروناویکسین کو روکنے میں یہ ویکسین 71 فیصد موثر ہے مگر یہ تفصیل کرونا کی اومیکرون شکل کے ظاہر ہونے سے پہلے سامنے آئی تھی۔اس کے ضمنی اثرات کم تھے جس میں بخار اور تھکاوٹ جیسے اثرات نمایاں ہیں۔