کیف (این این آئی)یوکرین پر حملے کے بعد روسی فوجی دارالحکومت کیف سمیت مختلف علاقوں پر چڑھائی کردی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔یوکرین کی ایک بہادر خاتون کے الفاظ نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔ڈیلی میل پر جاری ویڈیو میں یوکرین کی خاتون کو شہر میں موجود روسی فوجی پر غم و غصے کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔
خاتون ہتھیاروں سے لیس فوجی کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوئیں اور اس سے سوال کیاکہ وہ اس کے ملک میں کیا کررہے ہیں؟ خاتون کے غصے کو دیکھ کر روسی فوجی نے انہیں تحمل کا مشورہ دیا۔خاتون نے پہلے اپنا غصہ روسی فوجی اہلکار پر نکالا اور پھر جاتے جاتے پلٹ کر کہا کہ ‘آپ سورج مکھی کے بیج اپنی جیب میں رکھیں تاکہ یہ بیج آپ کے مرنے کے بعد یوکرین کی زمین پر اگیں۔