اسلام آباد (این این آئی) یوکرائن پر روشی حملے کے بعد یوکرائن سے پاکستانی طلباء کے انخلا ء کے معاملے پر پی آئی کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کا وزارت خارجہ کے اعلی حکام سے رابطہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے یوکرائن میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے تیار ہے ،گرین سگنل ملتے
ہی پی آئی اے یوکرائن کے لیے خصوصی طیارہ بھیجے گی۔ ذرائع کے مطابق بوئنگ ٹرپل سیون کو آپریٹ کرکے زیادہ سے زیادہ پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا،یوکرائن کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کے خصوصی طیارے کو یوکرائن حکومت کی طرف سے لینڈنگ کی اجازت بھی درکار ہوگی