لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کے لئے 12 ہزار پولیس کانسٹیبل بھرتی کرے گی پنجاب کی صوبائی کابینہ نے پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔
پنجاب پولیس میں کانسٹیبلوں کی 12 ہزار بھرتیوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ امیدواروں نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ مذکورہ بھرتی این ٹی ایس ٹیسٹ کی بجائے سرکولیشن بورڈ کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔