کراچی(این این آئی)روس کے یوکرین پر حملے کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کے پی نظر یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے صدر زبیرطفیل نے پاکستانیوں سے
اپیل کی ہے کہ زرمبادلہ بچانے کے لیے تیل/ڈیزل کا استعمال کم کریں، اگر ہم نے اپنی تیل کی کھپت کو کم نہ کیا تو ہماری معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین کے انتونوف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبضہ کی اطلاعات، یوکرین کا ایئر ڈیفنس نظام تباہ کرنے کے دعویٰ اور درجنوں افرادکی ہلاکت پاکستان کی اسٹاک ایکس چینج کو بھی شدید مندی سے دوچار کردیا ہے جبکہ تیل کارٹیلوں نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھا دی ہیں، تیل کے تاجر قیمتوں میں مزید اضافے اور ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ زبیرطفیل نے کہا کہ پاکستانی قومل اس وقت مشکل حالات میں تیل کے استعمال میں محتاط رہیں تاکہ روس،یوکرین حملے کے سبب ہمارے ملک میں تیل کی قلت پیدا نہ ہو۔