ملتان(این این آئی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے قندیل بلوچ کیس کے مرکزی ملزم کو بری کردیا۔ پیر کو ملزم وسیم کو راضی نامے کی بنیاد اور گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر بری کیا گیا ہے اور ملزم مقتولہ قندیل بلوچ کا بھائی ہے۔واضح رہے کہ ماڈل گرل قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کو مظفرآباد میں غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا، قندیل کی
لاش گھر سے ملی تھی جس کے بعد اس کے بھائی محمد وسیم کو گرفتار کیا گیا، ملزم کو 27 ستمبر 2019 کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے عمر قید سنائی تھی۔قندیل بلوچ کے والد عظیم کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہم نے اللہ کی رضا کی خاطر اپنے بیٹوں کو معاف کر دیا ہے لہٰذا عدالت بھی اسے معاف کردے۔