لاہور(این این آئی) 11 ہزار ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کی مستقلی پر کام شروع کردیاگیا ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مستقلی کیلئے اساتذہ و افسران سے دستاویزات طلب کرلیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 16 کے11 ہزار ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کو بغیر کسی شرط کے مستقل کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔فیصلے کے تحت 2014 کے بعد سے بھرتی تمام ایجوکیٹرز اور
اے ای اوز مستقل ہونگے۔سکول ایجوکیشن نے مستقلی کیلئے تمام اتھارٹیز کو دستاویزات تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔یاد رہے کہ ایجوکیٹرز اور اسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی مستقلی تین سالوں سے التوا کا شکار ہے جبکہ کابینہ کمیٹی سے ایجوکیٹرز کی مستقلی کیلئے منظوری بھی لی جاچکی ہے۔فیصلے کیمطابق ایجوکیٹرز اور افسران کو بغیر پی پی ایس سی امتحان کے بغیر مستقل کیا جائے گا۔