اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ سردار مسعود خان کی امریکہ میں بحیثیت پاکستانی سفیر تعیناتی پر بھارتی میڈیا رپورٹس پاکستان اور اس کی نمائندگی کرنے والوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا اس قسم کے امور انڈین ڈس انفارمیشن
مہم کا بطور خاص حصہ ہیں۔ جعلی خبروں کا استعمال کرکے ہتک آمیز دعوے اور بے بنیاد الزامات لگائے جاتے ہیں۔ سفیر مسعود خان ایک انتہائی ماہر سفارت کار ہیں ،ان کا کثیرالجہتی اور دو طرفہ سفارتکاری میں 40 سال کا تجربہ ہے۔ امریکی نظام کے تحت سفیر کے ایگریما پر کام جاری ہے۔