ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہفتے کی صبح ہونے والی بارش تمام دن وقفہ وقفہ کے ساتھ جاری رہی جس کے باعث شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور رات کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں دھند چھائی رہی۔ بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ

گزشتہ روز سردی کی شدت میں اضافے کے باعث شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والے شمال مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارشیں برسانے والا ایک نیا سسٹم رواں ماہ جنوری کے آخری ہفتے میں داخل ہوگا جو شہر میں بارشوں کا باعث بنے گا جبکہ جنوری کا اختتام اور فروری کا آغاز بھی بارشوں کے ساتھ ساتھ سخت سردی کے موسم کے ساتھ ہوگا۔ حالیہ بارش کے باعث شہر میں فضائی آلودگی کے بادل چھٹ گئے جس کے نتیجے میں شہر میں ائیرکوالٹی انڈیکس کی شرح 170 ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ روز ہونے والی وقفہ وقفہ سے بارش کے سلسلے میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…