منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ملک کئی بحرانوں کا شکار ہے، نواز شریف نے جلد پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی

datetime 10  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن/ اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستان جانا چاہتے ہیں کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو کئی بحرانوں کا شکار کر دیا ہے جبکہ فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نے عمران خان کے صادق اور امین ہونے کی کلی کھول دی ہے جلد ہی بنارسی ٹھگوں کی حکومت سے عوام کو نجات مل جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز نواز شریف اور پارٹی کے سینئر رہنما کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک اس وقت کئی بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،ملک کو مہنگائی سمیت تمام بحرانوں نکالنے کیلئے جلد از جلد پاکستان جانے چاہتا ہوں،انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں صادق و امین قرار دئیے جانے والا کا اصل چہرہ سامنے آگیا،یہ مکافات عمل ہے عوام کو بھی اب حقیقت کا پتہ چل گیا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں ن لیگ کو متحرک کرنے کیلئے مل کر کام کر۔نے کی ہدایت کی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی عوام تحریک انصاف سے تنگ آچکی ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے دور کو یاد کررہی ہے،خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت موجود ہے انشاء اللہ آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی اور ریکارڈ تعمیراتی کام کروائیں گے۔ہم نے ہر دور میں ملک کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نکالا ہے اور آئندہ بھی نکالیں گے،ا س وقت مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے عوام کو مہنگائی کے اس عذاب سے چھٹکارا دلوائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…