دبئی(نیوزڈیسک) روزگار کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت سے لوگ بڑی تعداد میں عرب ریاستوں کا رخ کرتے ہیں، ان کی زیادہ تعداد دبئی، شارجہ اور عجمان میں جا رہی ہے۔ ایک سروے کے مطابق پاکستانی اور بھارتی باشندے اس وقت دبئی، شارجہ اور عجمان کی مجموعی آبادی کا ایک تہائی (37فیصد) حصہ ہیں۔ تینوں عرب ریاستوں میں 25فیصد بھارتی، 12فیصد پاکستانی، 9فیصد اماراتی، 7فیصد بنگلہ دیشی اور 5فیصد فلپائنی باشندے شامل ہیں۔ یہ اعدادوشمار ایک مارکیٹ انٹیلی جنس کمپنی ’’یورومانیٹر انٹرنیشنل‘‘ نے اپنے ایک سروے کے بعد بتائے ہیں۔ کمپنی کی ریسرچ منیجر نکولا کوسوٹک نے پاکستانیوں اور بھارتیوں کی بڑی تعداد دبئی میں آنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی کے ان دونوں ملکوں کے ساتھ گہرے سیاسی، ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں۔ اس لیے ان دونوں ممالک کے لوگ دبئی میں آ کر بسنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان تینوں ریاستوں میں پاکستانیوں اور بھارتیوں کے لیے تجارت اور نوکریوں کے بہترین مواقع موجود ہیں، بالخصوص کم اجرت والی نوکریاں حاصل کرنا ان کے لیے بہت آسان ہے اور بنیادی طور پر یہی مزدور پیشہ لوگ ہی ان تین عرب ریاستوں میں پاکستانی اور بھارتی آبادی میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دبئی، شارجہ اور عجمان کا پاکستان اور بھارت سے فاصلہ بہت کم ہے اور لوگ کو آنے جانے میں آسانی رہتی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان اور بھارت میں انگریزی زبان بہت زیادہ بولی اور سمجھی جاتی ہے اور دوسری طرف انگریزی دبئی کی سرکاری زبان کا درجہ رکھتی ہے۔ اس لیے بھی دبئی میں انہیں زیادہ ملازمتیں دی جاتی ہیں
عرب ریاست جس کی تقریباً نصف آبادی کا تعلق اب برصغیر سے ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































