اسلام آباد(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں فضل الرحمن سمیت تمام اپوزیشن دو نمبر ہے ، اصل اپوزیشن صرف عمران خان ہے ، پی ٹی آئی اسمبلی میں واپس آئے گی اور وہ اپنا کردار ادا کرے گی ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو عوام کی بات کرے گا وہ چھایا رہے گا انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ ہے سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اس سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اسمبلی میں آنا نواز شریف کی ضرورت ہے یہ عمران خان کی ضرورت نہیں تھی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ الطاف حسین رات کو جوخطاب کرتے ہیں اس کو چھوڑ دیں تو یہ ایم کیو ایم کے لئے بہتر ہوگا انہوں نے کہا کہ یہ کسی غیر ملک سے مدد نہی مانگنی چاہیے ایم کیو ایم کواور نہ ہی خط لکھنا چاہیے تھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں