اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

ٹیسٹ رینکنگ جاری، آل راؤنڈرزکی درجہ بندی میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ 10میں جگہ نہ بنا سکا

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

دبئی(آن لائن )نٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) کی ٹٰیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 9ویں اور شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ آئی سی سی

کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز کی بیٹنگ درجہ بندی میں آسٹریلیا کے لبسشین کا بدستور پہلا نمبر ،کیوی کپتان کین ولیمسن ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ سٹیو سمتھ بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی کا ساتواں نمبر ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اس فہرست میں 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی باؤلرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی تیسری پوزیشن ہے جبکہ آ سٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے اور بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) کی آل راؤنڈرزکی درجہ بندی میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ 10میں جگہ نہ بنا سکا جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے،بھارت کے ایشون دوسرے اور بھارت ہی کے رویندرا جدیجہ کا تیسرا نمبر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…