کابل(این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاسپورٹ آفس کے گیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان کابل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بتایاکہ
کابل میں دھماکا محکمہ پاسپورٹ کے سامنے ایک کار میں ہوا۔دوسری جانب افغانستانی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، کابل میں پاسپورٹ آفس پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ ناکام بنا دیا۔افغانستانی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو پہلے ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کے حوالے ابھی کچھ واضح معلوم ہوا ہے۔واضح رہے کہ کئی ہفتوں کی معطلی کے بعد پاسپورٹ آفس سروس بحال ہونے کے بعد حالیہ دنوں میں سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لیے افغانیوں کا ایک بڑا ہجوم پاسپورٹ آفس کے باہر جمع رہتا ہے۔