جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

ایوبیہ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور مشک پوری کی پہاڑی چوٹیاں برف سے ڈھک گئیں، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں

datetime 14  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ایوبیہ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور مشک پوری کی پہاڑی چوٹیاں برف سے ڈھک گئیں، بٹگرام، بالاکوٹ اور مری آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بارش اور برفباری ،لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق کوہسار مری میں ہلکی برفباری اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ، سڑکیں سفید ہوگئیں، مری میں سیاحوں نیے

ڈیرے ڈال لئے، ایوبیہ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور مشک پوری کی پہاڑی چوٹیوں پر بھی برفباری ہوئی۔بٹگرام کے میدانی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ، سرد ہوائیں چلنے لگیں۔آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے بیشتر رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔باغ کے بالائی مقامات ،درہ حاجی پیر، نیزہ گلی ، سدھن گلی، گنگاچوٹی اور دیگر مقامات پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ناران ،کاغان میں بھی بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، ضلعی انتظامیہ نے ناران شہر میں سیاحوں کی آمدو رفت پر مئی تک پابندی عائد کر دی۔ ناران میں تمام ہوٹلز اور مارکیٹیں مکمل بند کر دی گئیں،ناران بابوسر ٹاپ کے سفر پر بھی پابندی عائد، سیاح شوگراں اور کاغان تک محدود ہو گئے۔ انتظامیہ نے ناران میں بجلی، پانی ، ہسپتال اور موبائل سروس بند کر دی ،علاقہ مکین دوسرے علاقوں میں منتقل ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…