پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

عمران احمد نیازی اپنے گھر کا خرچہ چلانے والوں کو نوازتے گئے اور عوام کا تیل نکالتے رہے، حیران کن دعویٰ

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹریں شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران احمد نیازی اپنے گھر کا خرچہ چلانے والوں کو نوازتے گئے اور عوام کا تیل نکالتے رہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ یہ کہاں کی ایمانداری ہے کہ آپکے گھر کا خرچ اور دیگر اخراجات کسی اور کی کمائی سے ہوں،عمران نیازی نے ایمانداری کا ڈھونگ رچا کر لوگوں بیوقوف بنایا،

جس نے کبھی اپنا خرچ نہ اٹھایا ہو اور اپنے بچوں کی فیس نہ بھری ہو اسے عوام کی کیا فکر ہوگی۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی نے تو سرکاری دورے کے دوران ملنے والی گھڑی بھی بیچ دی، آج ملک مالی بحران کا شکار ہے اور قومی خزانے پر آئی ایم کا راج ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے اور نااہل حکومت ایک نیا منی بجٹ لانے کی تیاری کر رہی ہے،انہوںنے کہاکہ منی بجٹ کے ذریعے عوام کا مزید تیل نکالا جائے گا، عوام کو رولانے والا عمران نیازی یہ بھول گیا ہے کہ عوام کو حساب دینا ہوگا، گوادر کے ماہیگیر ہوں، یا زراعت سے تعلق رکھنے والے کاشتکار اور کسان، آج کوئی خوش نہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ آج ملک میں مافیا کا راج ہے اور انکے سرپرست ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم جناب عمران احمد نیازی، پاکستان کو بلاول بھٹو زرداری جیسے جرت مند لیڈر کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشااللہ جلد ہم اس نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرینگے اور بلاول بھٹو اگلے وزریرِاعظم ہونگے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…