جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ 3300 کلومیٹر شاہراہوں کی منظوری دیدی

datetime 14  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 3300 کلومیٹر شاہراہوں کی بلوچستان میں نہ صرف منظوری دی ، خضدار بسمہ ، زیارت موڑ کچ ہرنائی ،

ژوب کچلاک ، نوکنڈی مشکیل ، ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس ، کوئٹہ بائی پاس ، ایم 8 پر کام کا آغاز کیا جو تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ ٹوئٹر ہینڈل پر اپنے سیریز آف ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کوئٹہ چمن خضدار 89 کلومیٹر اہم ترین شاہراہ کے ایک مرحلے پر اس ماہ کام کا آغاز ہو جائے گا ، دوسرے حصے کا ٹینڈر ہو چکا ہے اور دو حصوں پر کام فیزیبلٹی مراحل پر ہے ۔ مراد سعید نے کہا کہ پچھلے 15 سال میں بلوچستان میں 1100 کلومیٹر سڑکوں کی صرف منظوری ہوئی جبکہ موجودہ حکومت 3300 کلومیٹر شاہراہیں بلوچستان میں بنانے جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی مدد سے ایک اور اہم وفاقی منصوبہ زیرو پوائنٹ اسکردو مکمل ہو چکا ہے، جگلوٹ تا سکردو کے اس اہم منصوبے کی تکمیل سے اس علاقے کی سیاحت کو فروغ ملے گا ۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ اسی ماہ گلگت-شندور منصوبے کا بھی انشااللہ آغاز ہو جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…