بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی 52سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

datetime 14  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) 25 اور 26 دسمبر سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہورہی ہے جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس سے 52سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ یہ سائبیرین ہوائیں 28 تا 29 دسمبر تک پاکستان اوربھارت کے اندر معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں سردی کی

شدت میں تیزی آگئی ہے ، ملک کا سب سے سرد ترین علاقہ استور ویلی رہا جس کا درجہ حرارت منفی 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے ۔ استور ویلی کے علاوہ گلگت میں منفی 5 جبکہ ہنزہ میں منفی 4ڈگری سیٹی گریڈ درجہ حرار ت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے میدانی علاقہ شدید خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ سردی بڑھ جانے کے باعث نزلہ ، زکام اور کھانسی سمیت دیگر موسمی بیماریوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ با لائی علاقوں میں ابرآلود رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، خطہ پو ٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش /برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں اسموگ/دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ با لائی علاقوں میں ابرآلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش /برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات /صبح کے اوقات میں اسموگ/دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: زیارت منفی10،لہہ منفی 08 ، گوپس منفی 07،قلات، اسکردومنفی 06، کالام منفی 05،ہنزہ چترال، استورمنفی 04، گلگت، راولاکوٹ، بارہ مولہ، پلوامہ، سری نگرمنفی 03،دیر،مالم جبہ، پاراچنار، ژوب، کوئٹہ، بگروٹ، شوپیاں، اننت ناگ منفی02 اوردروش میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…