بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

لندن میں قیام پذیر سابق وزیر اعظم نوازشریف کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2021 |

لندن (آن لائن) سابق وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے چیئر مین مرکزی علماء کونسل پاکستان صا حبزادہ زاہد محمود قاسمی کی لندن میں ملاقات کی ، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سابق وفاقی و زیر پانی وبجلی عابد شیر علی بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کے سر براہ میاں محمد نواز شریف کو صا حبزادہ زاہد محمود قاسمی

نے پیغام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت اور مولانا محمد ضیائ القاسمی رح کتاب پیش کی۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا مولانا محمد ضیا ء القاسمی رح ممتاز عالم دین اور محب وطن شخصیت تھے ان کی دینی اور قومی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کی سر براھی میں ملک کی تمام سیاسی اورمذہبی قوتیں متحد ہیں۔ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالی کی نعمت ہے۔ ایک دن آئے گا جب پاکستان دنیا کے افق پر ایک کامیاب ترین ملک کے طور پر ابھریگا۔ اس کے حصول کے لئے ووٹ کو عزت دو کے نظریہ کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علماء معاشرے سے انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ مستقبل میں سانحہ سیالکوٹ جیسا وقعہ رونما نہ ہو سکے۔ چیئر مین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے ملک کی مجمو عی سیاسی اور مذہبی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ فیصل آباد بزرگ مسلم لیگ کے رہنماء چوہدری شیر علی میاں طاہر جمیل ایم پی اے اور ان

کے رفقاء کی تنظیمی سر گر میوں کو سراہا۔ صا حبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ اس وقت عوام کو ایک نڈر بے باق لیڈر کی ضرورت ہے ہم دعا گو ہ ہیں کہ آپ جلد پاکستان میں اپنی عوام کے درمیان ہوں۔ مرکزی علمائ کونسل پاکستان کے چیئر مین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے یقین دہانی کراء ہے کہ ہم پی ڈی ایم کے بیا نئے سے متفق ہے اور آپ کے شانہ بشانہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…