پیر‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ، استور ملک کا سب سے سرد ترین علاقہ قرار

datetime 14  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں سردی کی شدت میں تیزی آگئی ہے ، ملک کا سب سے سرد ترین علاقہ استور ویلی رہا جس کا درجہ حرارت منفی 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ استور ویلی کے علاوہ گلگت میں منفی 5 جبکہ ہنزہ میں منفی 4ڈگری سیٹی گریڈ درجہ حرار ت

ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے میدانی علاقہ شدید خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ سردی بڑھ جانے کے باعث نزلہ ، زکام اور کھانسی سمیت دیگر موسمی بیماریوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ با لائی علاقوں میں ابرآلود رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، خطہ پو ٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش /برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں اسموگ/دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ با لائی علاقوں میں ابرآلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش /برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات /صبح کے اوقات میں اسموگ/دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: زیارت منفی10،لہہ منفی 08 ، گوپس منفی 07،قلات، اسکردومنفی 06، کالام منفی 05،ہنزہ چترال، استورمنفی 04، گلگت، راولاکوٹ، بارہ مولہ، پلوامہ، سری نگرمنفی 03،دیر،مالم جبہ، پاراچنار، ژوب، کوئٹہ، بگروٹ، شوپیاں، اننت ناگ منفی02 اوردروش میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…